7 نومبر 2014 - 11:59
مصری وزیر خارجہ: تکفیری گروہ داعش کی مالی امداد بند کی جائے

مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ صرف فوجی اقدامات میں ہی محدود نہیں ہونا چاہیے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ صرف فوجی اقدامات میں ہی محدود نہیں ہونا چاہیے۔ سامح شکری نے ریانووستی نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ داعش کے خلاف فوجی اقدامات کے ساتھ ساتھ ثقافتی سطح پر بھی اقدامات ہونے چاہئیے نیز اس دہشتگرد گروہ کی مالی امداد بھی بند کی جانی چاہیے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بعض حلقے داعش کو استعمال کرکے اپنے اھداف حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ داعش ان کے لئے بھی خطرہ بن جائے گا۔

.......

/169